بھٹکل:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے بندر کے سمندر کنارے پر رنگوں کا تہوار ہولی دھوم دھام سے منائی گئی ۔ ہولی کے دوسرے دن منگل کو بیلنی سے بندرتک ہولی کا جلوس بھی نکالاگیا۔
جلوس میں نوجوان لڑکے،لڑکیاں گروپ کی شکل میں شرکت کرتےہوئے آپس میں رنگ لگا کر خوشیاں منائیں ۔ ان کے ساتھ عمر رسیدہ لوگ بھی شریک ہوکر ہولی کی خوشیاں بانٹتے نظر آئے۔ جلوس کے دوران بچے رنگوں کا کھیل کھیلتے ہوئے ناچ اور گارہے تھے۔ تعلقہ کے دیگر دیہاتوں میں بھی ہولی کھیلی گئی ۔ ہولی تہوار کی مناسبت سے تعلقہ بھر میں پولس کا مناسب بندوبست کیاگیا تھا۔